رمضان المبارک، شمالی وزیرستان کے علماء دو حصوں میں بٹ گئے
شمالی وزیرستان کے علماء رمضان المبارک کے حوالے سے دو حصوں میں بٹ گئے۔
ٹی این این کو موصول اطلاعات کے مطابق شمالی وزیرستان تحصیل میرعلی گاؤں حیدر خیل رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مولانا رفیع اللہ نے 6 گواہان سے گواہی لے کر کل 13۔ 4 ۔ 2021 کو پہلے روزے کا اعلان کر دیا۔
دوسری جانب جمعیت علماء اسلام شمالی وزیرستان کے امیر مولانا محمد رومان نے کہا کہ ہمارے پاس کوئی گواہان موجود نہیں ہے لہذا کل ہم رمضان کے لئے مقررہ مقانات پر کمیٹیاں موجود ہوں گی۔
خیال رہے کہ مسجد قاسم علی خان جماعت نے بھی چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ اس سلسلے میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بھی کل پشاور میں منعقد ہونے جا رہا ہے۔
یہ بھی خیال رہے کہ سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا اور عرب ملک میں پہلا روزہ منگل 13 اپریل کو ہو گا۔ سعودی عرب کی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے یہ اعلان اتوار کو کیا گیا۔