بین الاقوامی

سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ 13 اپریل کو ہوگا

سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا اور عرب ملک میں پہلا روزہ منگل 13 اپریل کو ہوگا۔

سعودی عرب کی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے یہ اعلان اتوار کو کیا گیا۔

سعودی عرب میں 11 اپریل (بروز اتوار) کو 29 شعبان 1442 تھی اور وہاں رمضان المبارک کے چاند کو دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا۔تاہم چاند نظر نہیں آیا اور اب وہاں رمضان کا آغاز 13 اپریل سے ہوگا۔

دوسری جانب پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 13 اپریل کو متوقع ہے۔

اس حوالے سے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپریل کے آغاز میں الگ الگ ٹوئٹس میں پیشگوئی کی تھی کہ پاکستان میں رواں سال پہلا روزہ 14 اپریل کو ہوگا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button