خیبر پختونخوا

مردان، گھریلو ناچاقی سے تنگ خاتون چھت کے پنکھے سے جھول گئی

مردان کی تحصیل کاٹلنگ میں خاتون مسماۃ (س) نے گھریلو ناچاقی کی وجہ سے تنگ آ کر چھت کے پنکھے سے گلے میں پھندہ ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔

نمائندہ ٹی این این کے مطابق مقتولہ کے والد مسلم شاہ نے تھانہ خرکی (اکرام پور) میں رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ میں اپنے گھر میں اپنے داماد انور علی کے ہمراہ موجود تھا کہ ہمیں موبائل پر اطلاع ملی کہ میری بیٹی مسماۃ (س) نے اپنے اپ کو گھر ایک کمرے میں بند کر دیا ہے اور دروازہ اندر سے لاک ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جب وہ اپنے داماد کے ہمراہ موقع پر پہنچ گیا اور واقعہ کی اطلاع مقامی پولیس سٹیشن کو کر دی جو کھڑکی توڑ آندر داخل ہوئے تو دیکھا کہ مسماۃ نے پنکھے سے جھول خودکشی کر لی ہے۔

تھانہ خرکی پولیس نے مسلم شاہ کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

دوسری جانب ضلع خیبر کی تحصیل جمرود کے علاقے جانو خیلو میں گھر کا برامدہ گرنے سے خاتون سمیت ایک شخص شدید زخمی ہو گیا، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم جائے وقوعہ روانہ کر دی گئی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button