خیبر پختونخوا

بی آر ٹی سٹیشن کی سیلنگ اور سائن بورڈ تیز ہوا کا دباؤ برداشت نہ کر سکے

پشاور میں بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آرٹی) کا اسٹیشن کی سیلنگ اور سائن بورڈ تیز ہوا کا دباؤ برداشت نہ کرسکے۔

بی آر ٹی کے مال آف حیات آباد اسٹیشن نمبر 25 کی سیلنگ تیز ہوا کے باعث اکھڑ گئی جب کہ الیکٹریکل سائن بورڈز کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

خیال رہے کہ پشاور میں غیرمعمولی تیز ہوائیں چلنے کا آج چوتھا روز ہے جس کے سبب پشاور کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی ترسیل کا نظام بھی شدید متاثر ہوا ہے۔

پشاور میں بی آر ٹی بس سروس کو اکثر مسائل کا سامنا رہتا ہے۔ قبل ازیں بی آر ٹی بس صدر اسٹیشن پر اچانک بند ہو گئی تھی۔

بس کے دروازے بھی نہ کھل سکے اور مسافر انتظامیہ کو آوازیں دیتے رہے۔ بس اسٹارٹ نہ ہونے پر مسافروں کو اتار دیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں:

بی آر ٹی کی چھتوں سے پانی ٹپکنے لگا

بی آر ٹی کے 30 سٹیشنوں میں لفٹ سروس آج بھی بند

ترجمان ٹرانس پشاور محمد عمیر کا اس بابت کہنا تھا کہ بس میں تکنیکی فالٹ تھا جس کو فورا ٹھیک کرلیا گیا۔

اس سے قبل بی آر ٹی بس چلتے چلتے ایک بار پھر جواب دے گئی تھی اور بورڈ بازار کے قریب خراب ہو گئی تھی۔

بی آر ٹی بس میں خرابی کے باعث مسافروں کو اتار کر دوسری بس میں سوار کیا گیا اور خراب بس کو کرین کے ذریعے چمکنی ڈپو منتقل کر دیا گیا تھا۔

گزشتہ برس دسمبر میں بی آر ٹی بس چلتے چلتے تہکال اسٹیشن کے قریب رک گئی تھی جس کے سبب سروس جزوی طور پر معطل ہو گئی تھی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button