خیبر پختونخوا

بی آر ٹی بس ایک مرتبہ پھر اچانک بند ہوگئی

پشاور میں بی آرٹی بس کو ایک بار پھر پھر بریک لگ گئی اور صدراسٹیشن پر بس اچانک بند ہوگئی۔ بس کے دروازے بھی نہ کھل سکے اور مسافر انتظامیہ کو آوازیں دیتے رہے بس اسٹارٹ نہ ہونے پر مسافروں کو اتار دیا گیا۔

ترجمان ٹرانس پشاور محمد عمیر کا اس بابت کہنا ہے کہ بس میں تکنیکی فالٹ تھا جس کو فورا ٹھیک کرلیا گیا۔ ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا کہ بی آر ٹی بس اچانک رک گئی ہو۔ چند روز قبل بی آر ٹی بس چلتے چلتے ایک بار پھر جواب دے گئی تھی اور بورڈ بازارکے قریب خراب ہو گئی تھی۔ 

بی آر ٹی بس میں خرابی کے باعث مسافروں کو اتار کردوسری بس میں سوار کیا گیا اور خراب بس کوکرین کے ذریعے چمکنی ڈپو منتقل کر دیا گیا تھا۔  

گزشتہ برس دسمبر میں بی آر ٹی بس چلتے چلتے تہکال اسٹیشن کے قریب رک گئی تھی جس کے سبب سروس جزوی طور پر معطل ہوگئی تھی۔ بس تہکال اسٹیشن کے قریب رکی جس کے باعث ٹریک پر بسوں کی قطار لگ گئی۔ ترجمان بی آر ٹی کا کہنا تھا کہ بس میں تکنیکی خرابی آئی تھی اور جسے ٹھیک کرنے کے لیے ٹیکنیشن کو طلب کر لیا گیا تھا۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button