بی آر ٹی: 30 سٹیشنوں میں لِفٹ سروس آج بھی بند

پشاور میں سڑکوں پر بی آر ٹی بسیں تو چلنے لگیں مگر سٹیشنز میں نصب لفٹس کو تاحال فعال نہیں بنایا جاسکا جس کے باعث معمر شہریوں اور مریضوں کو بسوں تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

بی آر ٹی لفٹس کی بندش سے خصوصی افراد تو بی آر ٹی بسوں میں سفر کرنے سے ہی قاصر ہیں۔ پشاور کے شہری بی آر ٹی سروس سے مستفید ہو تو رہے ہیں مگر لفٹس کی بندش کی وجہ سے عمر رسیدہ افراد اور مریضوں کے لیے بسوں تک پہنچنا آسان نہیں جب کہ خصوصی افراد تو لفٹس کے بغیر بی آر ٹی بسوں میں سفر ہی نہیں کر سکتے۔

ٹرانس پشاور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بی آر ٹی سٹیشنز میں نصب لفٹس کے لیے عملہ بھرتی کر لیا گیا ہے اور جلد ہی لفٹس فعال کردی جائیں گی۔

بی آر ٹی سروس منصوبے کا افتتاح 13 اگست 2020 کو ہوا تھا تاہم 5 ماہ گزرنے کے باوجود بھی 30 سٹیشنز میں لفٹس تاحال بند پڑی ہیں۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button