قومی
نیلامی سے بچ جانے والا اسحٰق ڈار کا مکان ’پناہ گاہ‘ میں تبدیل
پنجاب حکومت کے حکم پر لاہور کے پوش علاقے گلبرگ میں واقع سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کے مکان ’ہجویری ہاؤس‘ کو محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال نے پناہ گاہ بنا دیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ لاہور کے محکمہ ویلفئیر کی جانب سے میڈیا کو جاری کی گئی معلومات کے مطابق ہجویری ہاؤس کے باہر پناہ گاہ کا بورڈ لگوا کر اس کے 12 کمروں میں بستر ڈلوا دیے گئے ہیں۔
احتساب عدالت کی جانب سے چار کنال 17 مرلے پر مشتمل اسحٰق ڈار کا یہ مکان نیلام کرکے رقم قومی خزانے میں جمع کرانے کا حکم دیا گیا تھا، جس کی قیمت ساڑھے 18 کروڑ روپے مقررکی گئی تھی۔
اس حوالے سے مزید تفصیل کے لیے اس لنک پرکلک کریں: اسحٰق ڈار کا اس جائیداد سے کوئی تعلق نہیں ہے اور قانوناً اسے نیلام نہیں کیا جا سکتا۔