خیبر پختونخوا

‘کورونا وائرس پاکستان منتقل ہونے سے روکنے کے لیے طلباء کو ملک جانے نہیں دیا جارہا’

 

چاٸنہ ایگریکلچر یونیورسٹی بیجنگ کے طالب علم ڈاکٹر عدنان خان نے کہا ہے کہ چاٸینہ گورنمنٹ کورونا واٸرس بیماری کے خلاف پاکستانيوں کی پوری مدد کر رہی ہے۔

ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ ملک میں حفاظتی ماسک کی کمی کے باوجود ہمیں سب کچھ مہیا کیا جا رہا ہے، میڈیا پر پھیلاٸی جانے والی باتوں میں کوٸی صداقت نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ تمام طلباء کی روزانہ کے بنیاد پر صحت کی جانچ پڑتال کی جاتی ہے، فوری طور پر ہر سہولت ممکن بنائی جاتی ہے تمام ہسپتال 24 گھنٹے کھلے ہوتے ہیں۔

ڈاکٹر عدنان کے مطابق مارکيٹ میں آزادنہ نقل وحرکت کی اجازت ہے جبکہ اشیائے صرف کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے کی جانے والی باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

ویڈیو پیغام میں انہوں نے مزید کہا ہے کہ طلبا کی صحت کا خیال رکھنے کی وجہ سے پاکستان جانے سے منع کیا جارہا ہے، چائنہ حکومت طلباء کے زریعے بیماری کو پاکستان منتقل ہونے سے روکنے کی کوشش کررہی ہے۔

دوسری جانب چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 722 تک پہنچ گئی ہے جس سے بعد کورونا سے ہلاک افراد کی تعداد 2 دہائی قبل چین اور ہانگ کانگ میں آنے والے  سیویئر ایکیوٹ ریسپائریٹری سنڈروم ( سارس) سے تجاوز کر گئی ہے۔

چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 86 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ 3 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تصدیق کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 34 ہزار 546 تک جا پہنچی ہے۔

ادھرامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین اور کورونا وائرس سے متاثرہ دیگر ممالک کی امداد کے لیے 10 کروڑ ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے۔

خیال رہے کہ 2002-03 میں سارس کے باعث چین میں تقریباً 650 افراد ہلاک ہوئے تھے جب کہ اس وائرس سے دنیا کے دیگر ممالک میں بھی 120 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button