قومی

بیرون ملک جانے کی اجازت: مریم نواز کی درخواست پرسماعت کرنے والا بینچ تحلیل

 

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی بیرون ملک جانے کی اجازت کی درخواست پر سماعت کرنے والا بینچ تحلیل ہوگیا۔

مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے اور پاسپورٹ واپس کرنے کی درخواست پر سماعت کرنے کے لیے جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں بننے والا دو رکنی بینچ تحلیل ہوگیا۔

مریم نواز کی درخواست پر سماعت کے لیے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں دو رکنی نیا بینچ تشکیل دیا ہے جس میں جسٹس طارق سلیم شیخ بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ مریم نواز نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل ہے اور انہوں نے اپنے والد کی تیمارداری کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت مانگی ہے۔ وفاقی کابینہ بھی مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کی منظوری دے چکی ہے جبکہ یہ درخواست لاہور ہائیکورٹ میں زیرسماعت ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button