خیبر پختونخواقبائلی اضلاع
افغانستان کی جانب سے راکٹ حملہ کے بعد طورخم بارڈر بند
مارٹر گولہ طورخم سرحد کے قریب سکیورٹی چیک پوسٹ کے قریب گرا ہے جس کے پِھٹنے سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے لیکن پاکستان نے فوری طور پر طورخم بارڈر کو ہرقسم کی آمد و رفت کے لئے بند کردیا ہے۔
افغانستان کے نامعلوم مقام سے فائر ہونے والا مارٹر گولہ طورخم سرحد کے قریب سکیورٹی چیک پوسٹ کے قریب گرا ہے جس کے پِھٹنے سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے لیکن پاکستان نے فوری طور پر طورخم بارڈر کو ہرقسم کی آمد و رفت کے لئے بند کردیا ہے۔
سکیورٹی زرایع کے مطابق مارٹر گولا آج علی الصبح اقبال ایف سی پوسٹ کے قریب ایک نالے میں گر کر پھٹ گیا ہے۔
پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ واقع میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا لیکن معاملہ افغان حکام کے ساتھ اٹھا لیا گیا ہے۔
دفترخارجہ کے مطابق واقعے کے بعد طورخم بارڈر گیٹ عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے جو کہ جلد ہی کھول دیا جائے گا۔
دوسری طرف بارڈر بند ہونے کی وجہ سے سرحد کے دونوں جانب نہ صرف مال بردار گاڈیوں کی قطاریں لگ گئی ہے بلکہ آنے جانے والے لوگوں کو بھی سخت مشکلات کا سامنا ہے