قبائلی اضلاع

باجوڑ میں کمرے کی چھت گرنے سے ایک ہی گھرکے 7 افراد جاں بحق

 

باجوڑ میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی گھر کے 7 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔ انتظامیہ کے مطابق واقعہ بدھ کے روز تحصیل ماموند کے علاقہ بدان میں پیش آیا جہاں بارش کی وجہ سے باز محمد کے کچے کمرے کی چھت گر گئی۔

اسسٹنٹ کمشنر حبیب اللہ خان وزیر نے بھی واقعے کی تصدیق کردی۔ خبر پھیلتے ہی علاقہ مکینوں نے لاشوں اور زخمیوں کو اپنی مدد آپ کے تحت ملبے سے نکالا۔ جاں بحق افراد میں حنا ولد عطاء اللہ، زید ولد عطا، آشیہ ولد عطا، حذیفہ، انیس ولد طیب، حبیب ولد اعجاز اور اسماعیل ولد اعجاز شامل ہے۔

زخمیوں میں حنیف اللہ ولد باز محمد، نازیحت ولد اعجاز اور لیلی ولد باز محمد شامل ہیں جن کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق تمام افراد ایک کمرے میں موجود تھے۔

واقعہ سے چند گھنٹے قبل تحصیل ناوگئی میں بھی ضیاء الله نامی شخص کی گھر کی چھت گر گئی تھی جس میں ان کے زوجہ زخمی ہوئی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button