افغانستانخیبر پختونخواقبائلی اضلاع

کورونا وائرس : طورخم بارڈر پاکستان آنے والے مسافروں کے لئے بند رہیگا

کورونا وائرس کے باعث طورخم بارڈر پر افغانستان سے پاکستان آنے والے مسافروں کی پیدول آمدورفت تاحال بند کردی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ کورنا وائرس کے پیش نظر کیا گیا اور 20 مئ کے  بعد بھی طورخم بارڈر پاکستان آنے والے مسافروں کے لئے بند رہیگا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر اسلام آباد کی طرف سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق افغانستان سے پاکستان آنے والے افغان مریضوں کو تو اجازت ہوگی جن کا طورخم بارڈر پر پر کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا جبکہ افغانستان سے آنے والے پاکستانی شہریوں کو بھی طورخم بارڈر کے راستے آنے کی اجازت ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا وائرس ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد مسافروں کو لنڈی کوتل ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں قرنطین کر دیا جائے گا جبکہ پاکستان سے افغانستان جانے والے مسافروں کو طورخم بارڈر کے راستے جانے کی اجازت ہوگی۔

اس کے علاوہ دو طرفہ تجارت جار ی رہے گی دونوں اطراف سے آنے اور جانے والی مال بردار گاڑیوں کے ڈرائیورز کی سکریننگ کی جائے گی جبکہ طورخم بارڈر پیدل آمدورفت کے لئے کھولنے کے حوالے سے آئندہ اجلاس میں کوئی فیصلہ کیا جائے گا تاہم فی الحال افغانستان سے پاکستان آنے والے مسافروں کی پیدل آمدورفت پر پابندی ہے صرف ایمرجنسی مریضوں کو لانے کی اجازت ہوگی.

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button