عوام کی آواز

کوئلہ مہنگا، بھٹہ خشت یونین کا 15 نومبر سے ہڑتال کا اعلان

پٹرولیم مصنوعات و گیس اور کوئلے کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف بھٹہ خشت ایسوسی ایشن نے رنگ روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور 15 نومبر سے صوبے بھر کی بھٹیاں غیر معینہ مدت تک بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

مظاہرین کی قیادت بھٹہ خشت ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر حامد اللہ فواد، جنرل سیکرٹری اشرف باچا، سرپرست اعلیٰ آئین خان، ضلعی صدر ولی محمد، سینئر نائب صدر یوسف خان جلوزئی، سیکرٹری اطلاعات میر رحمن اور ضلعی جنرل سیکرٹری شاہد خان کر رہے تھے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ درہ آدم خیل کوئلہ کانوں کے مالکان نے کوئلے کی قیمتوں میں اضافہ کر کے کوئلہ کی قیمت 15 ہزار سے بڑھا کر 25 ہزار روپے فی ٹن مقرر کر دی جس کے اثرات اینٹ بھٹیوں کے مالکان پر بھی پڑے ہیں اور ان کا روزگار بھی متاثر ہو رہا ہے، ساتھ ساتھ تیل اور گیس کے نرخ بڑھنے کے اثرات بھٹہ روزگار پر بھی پڑ گئے ہیں، دوسری جانب حکومت بھی خیبر پختونخوا کی اینٹ بھٹیوں کو زگ زیگ بنانا چاہتی ہے لیکن اس مد میں بھٹہ خشت مالکان کو سپورٹ نہیں کر رہی، بھٹہ خشت مالکان کا روزگار دو سال کورونا اور چھ سال تک دہشتگردی کی صورتحال کے باعث متاثر ہوا ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ اس تمام تر صورتحال کے پیش نظر 15 نومبر سے صوبہ کی تمام اینٹ بھٹیوں کو غیر معینہ مدت تک بند کریں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button