بنوں: مومندخیل قبیلہ کا جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
منشیات فروخت کرنے والے یا ان کے ساتھ تعاون کرنے والوں پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی، اگر کوئی قومی نمائندہ کسی جرائم پیشہ فرد یا چوری میں ملوث شخص کے لئے تھانے میں سفارش کرتا ہے تو اسے بھی 50 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔
بنوں میں اقوام مومندخیل نے جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے انہیں علاقے سے نکالنے کا اعلان کر دیا ہے۔ قومی مشران نے معاہدے کے تحت پولیس کے ساتھ مل کر ان جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔
بنوں کے قومی مشران اور مومندخیل قبائل کے رہنماؤں نے اعلان کیا کہ وہ پولیس کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے تاکہ علاقے کو جرائم اور منشیات کی لعنت سے پاک کیا جا سکے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ منشیات فروخت کرنے والے یا ان کے ساتھ تعاون کرنے والوں پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
اس کے ساتھ ہی، اگر کوئی قومی نمائندہ کسی جرائم پیشہ فرد یا چوری میں ملوث شخص کے لئے تھانے میں سفارش کرتا ہے تو اسے بھی 50 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔
مومندخیل قبائل نے ایک واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کو مومندخیل علاقے سے نکل جانا ہوگا۔ چیف آف ممندخیل ملک میر شمد خان نے کہا کہ "ہم پولیس کے ساتھ ایک پلیٹ فارم پر کھڑے ہیں اور علاقے کو جرائم سے پاک کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔”