ضلع کرم کے ”غنزاخی” کا ذائقہ سب سے نرالا
تارا اورکزئی
یوں تو خیبرپختونخوا کے ہر علاقے کی منفرد سوغات اور پکوان مشہور ہے لیکن کچھ ایسے پکوان بھی ہے جو خیبرپختونخوا کے ہر علاقے میں مختلف طریقے سے بنائے جاتے ہیں۔ ” غنزاخی” بھی خیبرپختونخوا کے ہر علاقے میں بنائے جاتے ہیں لیکن ہر علاقے میں اس کے بنانے کا طریقہ مختلف ہوتا ہے۔
” غنزاخی” کو چائے کے ساتھ بھی کھایا جاسکتا ہے اور چائے کے بغیر بھی۔ آج ہم آپ کو ضلع کرم میں بننے والے غنزاخی” کے حوالے سے بتائیں گی کس طرح بنائے جاتے ہیں اور اسکی خاصیت کیا ہے۔
یہ کرم کی خاص خوراک ہے اور اس کو ہم یا تو شادیوں میں تیار کرتے ہیں اور یا عید اور باقی خاص موقعوں پر تیار کیا جاتا ہے، اس کو تب بھی بنایا جاتا ہے جب کوئی دلہن پہلی دفعہ اپنی ماں کے گھر آتی ہے اور کافی مقدار میں اس کو بناتے ہیں کہ ان کے سارے سسرالیوں کا حصہ ہو جائے اس میں۔
اس کے علاوہ جو لوگ باہر کے ممالک جاتے ہیں انکے لیے بھی یہ بناتے ہیں تاکہ ان کو ناشتے میں آسانی ہو۔ اس کے لیے ہمیں جن چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے وہ مندرجہ ذیل ہے۔
درکار اشیاء
آٹا
چینی
پانی
نمک
اس کے بنانے میں ہمیں آٹا چینی اور پانی کی ضرورت ہوتی ہے اس میں ہمیں تھوڑے سے نمک کی بھی ضرورت ہوتی ہے اور اکثر لوگ نمک کی جگہ خمیر بھی استعمال کرتے ہیں اور بعض لوگ ان میں انڈے اور دودھ کا استعمال بھی کرتے ہیں جس کی وجہ سے پھر وہ سخت ہو جاتے ہیں۔
بنانے کا طریقہ
سب سے پہلے ہم ایک برتن لے لیں گے اور اس میں آٹا ڈال دیں گے پھر ہم اس میں گھی ڈال دیں گے اور اس کو پھر اپنے دونوں ہاتھوں سے اچھی طرح مکس کر لیں گے پھر ایک دوسرے برتن جس میں ہم نے چینی اور پانی کو ملایا ہوتا ہے اس چینی والے پانی کو ہم پھر اس آٹے میں تھوڑا تھوڑا سا ڈالتے ہیں کہ آٹا صحیح طرح سے گوند جائے نہ زیادہ نرم ہو اور نہ زیادہ سخت پھر اس میں ہم تھوڑا سا نمک ملاتے ہیں، پھر اس آٹے کی ہم بسکٹ کی طرح گول گول ٹکیاں بنائیں گے اور پھر ہم اس کو 20 منٹ کے لیے رکھ دیں گے۔
اب چولہا لگائیں گے ایک کڑھائی میں تیل ڈال لیں گے جب تیل اچھی طرح سے گرم ہو جائے تو وہ ٹکیاں اس میں ڈالتے جائیں گے جب ایک طرف سے فرائی ہوجائے تو اس کو دوسرے طرف سے بھی فرائی کرلیں گے، جب سب ٹکیاں فرائی ہوجائے تو اس کو نکال لے اور ٹھنڈا ہونے پر اس کو ایسے برتن میں رکھ دیں جس میں یہ زیادہ وقت تک استعمال کیے جاسکے۔ اس کو سٹیل والے برتن میں رکھ لے کیونکہ پلاسٹک کے برتن میں رکھنے سے جلدی خراب ہوجائیں گے۔
ہمارے علاقے کے لوگ اس کو بہت زیادہ پسند کرتے ہیں آپ بھی اس کو ضرور ٹرائی کریں آپ کو یہ ریسپی پسند آئے گی، دوستوں کو بھی کھلائے اور ان کے لیے لے کے بھی جاسکتے ہیں۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ آپ لوگوں کے لئے ناشتے میں بہت زیادہ مفید رہے گی اکثر ان لوگوں کے لئے جو کہ ڈیوٹی وغیرہ پرجاتے ہیں اس لیے کہ ان لوگوں کو ناشتہ بنانے کا ٹائم نہیں ملتا اور یہ ایک مزیدار اور خالص چیز ہے اور اس کے علاوہ یہ ہاسٹل کے سٹوڈنٹ کے لیے بھی مفید ہے۔