قبائلی اضلاع

خیبر، زمینی تنازعہ پر فائرنگ، ایس ایچ او باڑہ زخمی

ضلع خیبر، باڑہ قبیلہ اکاخیل کی ذیلی شاخوں معروف خیل اور میرگھٹ خیل کے زمینی تنازعے میں فائرنگ سے ایڈیشنل ایس ایچ او باڑہ عقل غمین آفریدی گولی لگنے سے زخمی ہو گئے، فوری طبی امداد کیلئے پشاور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا۔

زرائع کے مطابق تحصیل باڑہ کے قبیلہ اکاخیل کی دو ذیلی شاخوں میرگھٹ خیل اور معروف خیل کے درمیان گزشتہ رات گئے سے فائرنگ کا دوطرفہ سلسلہ جاری تھا تاہم آج باڑہ پولیس اور آفریدی قوم کے مشران ان کے مابین فائر بندی کیلئے پہنچے تو ان پر راستے میں فائرنگ کی گئی جس میں ایڈیشنل ایس ایچ او باڑہ عقل غمین کو گولی لگی جس سے وہ زخمی ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ راستے میں فائرنگ کرنے والوں کا پتہ نہ چل سکا کہ کس گروپ سے کی گئی یا یہ کسی شر پسند کی کارستانی ہے۔

واضح رہے کہ قبیلہ اکاخیل کی مذکورہ دونوں مذکورہ شاخوں کے درمیان عرصہ دراز سے زمین پر تنازعہ چلا آ رہا ہے جس میں دونوں اطراف سے کئی افراد جاں بحق اور زخمی ہو چکے ہیں۔

رواں سال فروری کے آغاز میں ہی معروف خیل نے میرگٹ خیل کے اٹھارہ گھروں کو نذر آتش کر دیا تھا جبکہ درجنوں خاندان نے علاقے سے نقل مکانی کر لی تھی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button