قبائلی اضلاع

جنوبی وزیرستان، بم دھماکے میں تین بچے جاں بحق، دو زخمی

جنوبی وزیرستان تحصیل لدھا میں کھلونا بم دھماکے میں تین بچے جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق تنگی بدینزائی کے علاقے میں یہ بچے کھلونا نما بم سے کھیل رہے تھے کہ بم پھٹنے سے اچانک دھماکہ ہوگیا۔ حادثے میں تین بچے موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ دو زخمی ہوگئے جن کو ڈیرہ اسماعیل خان ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ شمالی اور جنوبی وزیرستان میں لینڈ مائنز کی زد میں آکر اب تک درجنوں افراد جاں بحق اور درجنوں عمر بھر کےلئے معذور ہوچکے ہیں جن میں زیادہ تر بچے شامل ہیں۔

وزیرستان کے مقامی لوگوں کی جانب سے بار بار احتجاجوں کے بعد سکیورٹی فورسز نے ان اضلاع میں لینڈ مائینز کی صفائی کا کام بھی شروع کردیا تھا

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button