خیبر پختونخواقبائلی اضلاع

ضلع خیبرمیں سمگلروں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ایڈیشنل ایس ایچ او سپرد خاک

ضلع خیبرمیں سمگلروں اور جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ فائرنگ میں شہید ہونے والے ایڈیشنل ایس ایچ او نیاز محمد کی نمازِ جنازہ پولیس لائین خیبر میں پورے سرکاری اعزاز کیساتھ ادا کردی گئی۔

اس موقع پر پولیس کے چاق وچوبند دستے نے شہید کو سلامی دی پولیس افسران نے شہید کے تابوت پر پھول چڑھائے اور شہید کی مغفرت کے لیے دعا کی.
اس موقع پر سی سی پی ڈی آئی جی عباس احسن ،ڈی پی او خیبر وسیم ریاض ،سیکٹر کمانڈر برگیڈیئر شوکت رانا، ڈی سی خیبر منصور ارشد ، ایم پی ایز ، شہید کے ورثاء،اور بڑی تعداد میں قبائلی عمائدین، موجود تھے۔
سی سی پی ڈی آئی عباس احسن نے کہا کہ ہم شہید کے خاندان کے ساتھ ہیں،شہید کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور عنقریب ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا،نیاز محمد کے شہادت پر ہم سب فخر کرتے ہیں۔

پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو آخری سلامی پیش کی، سرکاری اعزازکے ساتھ جمرود آبائی قبرستان میں تدفین کی گئی۔ شہید نیاز محمد کا تعلق شہداء خاندان سے ہیں اور کئی سال پہلے انکے بھائی شوکت خان علاقہ بھی حوالداری چوکی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہوئے تھے۔

یاد رہے اتوار کے روز جمرودکے علاقہ علی مسجد میں سمگلروں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایڈیشنل ایس ایچ او نیاز محمد شہید جبکہ دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

ایس ایچ او تھانہ جمرود امجد آفریدی نے رابطے پر میڈیا کو بتایا کہ اتوار کو جمرود پولیس نے سمگلروں کی ممکنہ نقل و حرکت کی اطلاع پر علاقہ علی مسجد غار اوبو کے مقام پر تلاشی کا عمل شروع کیا تھا کہ اس دوران کیری ڈبہ میں موجود سمگلروں نے قریب آتے ہی پولیس سکواڈ پر اچانک فائرنگ شروع کردی جس سے ایڈیشنل ایس ایچ او جمرود نیازمحمد سینے پر گولیاں لگنے سے موقع پر شہید جبکہ ایڈیشنل ایس ایچ او حضر ت منیر و ایک اور اہلکار زخمی ہوئے۔زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال جمرود منتقل کیا گیا جہاں انکی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے جبکہ سمگلرز فائرنگ کرنے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button