قبائلی اضلاع

ضلع خیبر، 30 خصوصی افراد میں فی کس 3، 3 لاکھ کے چیک تقسیم

ضلع خیبر کی تحصیل جمرود کے جرگہ ہال میں بیت المال خیبر کی طرف سے سپیشل پرسنز میں چیک تقسیم کرنے کے حوالے سے پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹربیت المال خیبر عبدالرشید، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمیشنر جمرود اور خیبر سپیشل پرسنز ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر حضرت اللہ سمیت کثیر تعداد میں سیاسی و سماجی رہنماء اور سپیشل افراد نے شرکت کی۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے بیت المال خیبر کی طرف سے تیس افراد میں تین لاکھ روپے یعنی فی کس دس ہزارر وپے کے چیک تقسیم کئے جن میں مستحق خواتین بھی شامل تھیں۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح ترتیب وار خصوصی افراد کی لسٹیں آگے بھیج رہے ہیں اور وہاں سے منظوری کے بعد خصوصی افراد میں ایسی طرح تقسیم کریں گے۔

حضرت اللہ نے کہا کہ اعلی حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ خصوصی افراد کا بھرتی کوٹہ دو فیصد سے بڑھا کر چار فیصد کیا جائے اور امید کرتے ہیں کہ منتخب نمائندے اور علاقے کے استطاعت رکھنے والے افراد بھی خصوصی افراد کے ساتھ بھرپور تعاون رکھے گے اور ان کی آواز ہر پلیٹ فارم پر اٹھائیں گے۔

خیال رہے کہ گذشتہ ماہ ضلع خیبر کے معذور افراد کی نمائندہ تنظیم خیبر سپیشل پرسنز ویلفیئر آرگنائزیشن نے محکمہ بیت المال کے حکام کے خلاف دو تین مرتبہ احتجاج کیا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button