قبائلی اضلاع

ایک اور دھرنے کا اعلان، ضلع خیبر کے خصوصی افراد کو شکایت کیا ہے؟

جمرود، ضلع خیبر کے معذور افراد کی نمائندہ تنظیم خیبر سپیشل پرسنز ویلفیئر آرگنائزیشن نے پولیو سے مکمل بائیکاٹ اور 22 فروری کو باب خیبر کے مقام پر دھرنے کا اعلان کر دیا۔

نمائندہ ٹی این این کے مطابق خیبر سپیشل پرسنز ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر حضرت اللہ کی صدارت میں جمرود پریس کلب میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والے معذور افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اجلاس میں محکمہ بیت المال ضلع خیبر کے معذور افراد کے ساتھ نامناسب رویے اور معذور افراد کو درپیش مسائل پر غور کیا گیا اور متفقہ طور پر 22 فروری کو بیت المال خیبر کے سٹاف کے خلاف باب خیبر کے مقام پر دھرنا دینے اور پولیو سے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔

اس موقع پر تنظیم کے جنرل سیکرٹری حضرت نبی، پریس سیکرٹری گل عسکر کے علاوہ تنظیم کے دیگر عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 8 فروری کو بھی ضلع خیبر کے خصوصی افراد نے یہ اعلان کیا تھا کہ محکمہ بیت المال ضلع خیبر کے کرپٹ افسران کے تبادلوں تک احتجاج جاری جبکہ دیگر محکموں کے خلاف بھی معذور افراد اپنے مطالبات کے حق میں آواز اٹھائیں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button