قبائلی اضلاع

شمالی وزیرستان، فورسز کے ساتھ جھڑپ میں کمانڈرز سمیت 8 دہشت گرد ہلاک

 قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کمانڈرز سمیت 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر شمالی وزیرستان کے علاقوں بویا اور دوسلی میں دو الگ الگ آپریشنز کیے۔

آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 کمانڈرز سمیت 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

افغانستان و شمالی وزیرستان میں ماری جانے والی خواتین کے نام

آئی ایس پی آر نے کہا کہ یہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور علاقے کے شہریوں کے خلاف 2009 سے دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

جنوبی وزیرستان، سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں طالبان کمانڈر ہلاک

یہ دہشت گرد ریموٹ کنٹرول دھماکوں، فائرنگ، ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری کے واقعات میں ملوث رہے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ ان دہشت گردوں نے علاقے میں دیگر دہشت گردوں کی بھرتیاں بھی کیں، جبکہ ان کے ٹھکانے سے گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد کیا گیا۔

 

ہلاک ہونے والے دہشت گرد کمانڈر عبدالانیر عرف عادل کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے طوفان گروپ، کمانڈر جنید عرف جامد کا تعلق ٹی ٹی پی طارق گروپ اور خالق شادین عرف ریحان کا تعلق ٹی ٹی پی صادق نور گروپ سے تھا۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button