فاٹا انضمام

جنوبی وزیرستان، سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں طالبان کمانڈر ہلاک

جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں طالبان کمانڈر مارا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا جس دوران فائرنگ کے تبادلے میں طالبان کمانڈرنورستان عرف حسن بابا ہلاک ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن جنوبی وزیرستان کے علاقے شرمنگی میں کیا گیا اور اس میں ہلاک طالبان کمانڈر2007 سے 50 اہلکاروں کی شہادت میں ملوث تھا۔

 نورستان وزیرستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیوں کاماسٹر مائنڈ تھا، دہشت گرد کمانڈر نورستان2007ء میں بیت اللہ محسود گروپ میں شامل ہوا، وہ مارشل آرٹس کا ماہر تھا اور  اس نے شوال، خسیرا، شکئی اور وانا میں سیکیورٹی فورسز پر کئی حملے کئے تھے۔

 

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button