قبائلی اضلاع

مہمند: ضلعی انتظامیہ کا محرر نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل

مہمند کے علاقہ پنڈیالئی میں نامعلوم افراد نے ضلعی انتظامیہ کے محرر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا جبکہ ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے مختلف زاویوں سے تفتیش کا آغاز کردیا۔

تحصیل امبار کا رہائشی محرر عبدالحمید ولد عزت خان تحصیل صافی لکڑے تحصیلدار آفس سے ڈیوٹی سے فارغ ہونے کے بعد گھر جارہا تھا کہ تحصیل پنڈیالئی کے علاقہ سپین جمات کے مقام پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اُس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔ واضح رہے کہ مقتول کا والد امن کمیٹی کا سربراہ رہ چکا ہے اور علاقے کے بااثر افراد میں شامل ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button