قبائلی اضلاع

جمرود کے برطرف پولیو ملازمین کی بحالی کا مطالبہ، احتجاج کی دھمکی

”قبائلی ضلع خیبر میں کئی سال سے خدمات سرانجام دینے والے برطرف پولیو ملازمین کو بحال کیا جائے۔”

یہ مطالبہ جمرود پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کوکی خیل عمائدین، ملک پرویز، ملک نورمراز، حاجی محمد امین، اشفاق آفریدی، عمر آفریدی اور ابرار آفریدی سمیت دیگر نے پیش کیا اور کہا کہ تحصیل جمرود میں برطرف کئے گئے پولیو ورکروں کو بحال کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ادوار کے سخت ترین حالات میں ان ورکروں نے اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر ملک و قوم کی خدمت کی ہے اور تقربیاً پانچ سال تک بچوں کو پولیو سے بچاؤ کیلئے گھر گھر جاکر قطرے پلائے ہیں۔

عمائدین نے کہا کہ ان ورکروں نے پولیو حکام کے تمام شرائط پر عمل کیا لیکن اس کے باوجود سی ٹی سی نے بیک قلم جنبش ان ورکروں کو برطرفی کے نوٹس جاری کئے جس سے ان ورکروں کے گھر کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ان ورکروں کو ایک ہفتے کے اندر اندر دوبارہ بحال نہیں کیا گیا تو پاک افغان شاہراہ کو باب خیبر کے مقام پر بند کر کے بھرپور احتجاجی مظاہرہ کریں گے اور پولیو مہمات سے مکمل بائیکاٹ بھی کریں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button