خیبر پختونخوا

پی کے 63 میں ووٹ چوری کے ثبوت جمع کروا دیئے۔ پرویز خٹک

وزیر دفاع پرویز خٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقے پی کے 63 نوشہرہ کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کی 6 ہزار ووٹوں کی چوری پکڑی گئی ہے۔

نوشہرہ میں کارکنوں سے خطاب میں پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ پی کے 63 کا الیکشن مسلم لیگ ن کے امیدوار نے جیتا نہیں بلکہ چوری کیا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ پی کے 63 کے ضمنی انتخاب میں 6 ہزار ووٹوں کی چوری پکڑی گئی ہے، تمام ثبوت اور شواہد الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جمع کروا دیے۔

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ پی کے 63 کے الیکشن میں ہونے والی چوری کے پیچھے پڑ چکا ہوں اور میں جس چیز کے پیچھے پڑ جاتا ہوں اس کو منطقی انجام تک پہنچاتا ہوں۔

پرویز خٹک نے الزام عائد کیا کہ پی ڈی ایم نے سینیٹ میں ہارس ٹریڈنگ کیلئے تجوریاں کھول دی ہیں جبکہ وزیراعظم نے اپوزیشن کا اصل چہرہ قوم کو دکھا دیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقے پی کے 63 نوشہرہ کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے اختیار ولی کامیاب ہوئے تھے اور تحریک انصاف کے امیدوار کو شکست دی تھی جسے سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button