قبائلی اضلاع

تیراہ کو علیحدہ سب ڈویژن قرار دینے اور کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر کا وعدہ

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے ضلع خیبر کے دور آفتادہ علاقہ تیراہ کو بلدیاتی انتخابات سے پہلے پہلے علیحدہ سب ڈویژن بنانے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے علاقے میں کرکٹ سٹیڈیم کے تعمیر اور بجلی گریڈ کے لئے ہوم ورک مکمل کرنے کی بھی ہدایات جاری کردی ہے۔

گزشتہ روز وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت  قبائلی اضلاع کے ممبران اسمبلی کیساتھ اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹریز بھی موجود تھے۔ اجلاس میں قبائلی اضلاع کے ممبران نے اپنے علاقوں کے مسائل پر روشنی ڈالی۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ضلع خیبر کے ڈیڈیک چئیرمین ایم پی اے محمد شفیق آفریدی نے کہا کہ انہوں نے اپنے علاقے کے مسائل بیان کئے جس میں خصوصی طور پر تیراہ کے مسائل کی نشاندہی کی گئی۔

وزیراعلی خیبر پختونخواہ نے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ تیراہ کیلئے علیحدہ سب ڈویژن کی نوٹیفکیشن بلدیاتی انتخابات سے پہلے اپریل میں کی جائیگی جس سے تیراہ کے لوگوں کے مسائل موقع پر حل ہونگے اور تیراہ کی ترقی کیلئے حکام وہاں پر موجود ہونگے۔

انہوں نے تیراہ کیلئے کرکٹ سٹیڈیم کی منظوری کیلئے بھی متعلقہ حکام کو کام کرنے کے احکامات جاری کئے جبکہ تیراہ کیلئے بجلی گریڈ کی منظوری کے بارے ٹیسکو سے ہوم ورک کرنے کے احکامات جاری کئے اور واپڈا حکام کو آئندہ اجلاس میں پروپوزل لانے کے احکامات دیئے گئے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلٰی نےباڑہ میں ترقیاتی سکیمز کیلئے زمینوں کو حاصل کرنے کی طریقہ کار میں تیزی لانے اور حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے بھی احکامات دیئے۔

ممبر صوبائی اسمبلی حاجی محمد شفیق آفریدی نے ڈوگرہ ہسپتال کی اپگریڈیشن کا مطالبہ دہرایا جس پر وزیر اعلٰی نے فیزبیلٹی کرانے کے احکامات جاری کی۔

تعلیمی سرگرمیوں میں وزیراعلیٰ نے باڑہ کیلئے گورنمنٹ ڈگری کالج اور کیڈیٹ کالج کیلئے فیزبیلٹی کیلئے احکامات جاری کئے۔ انہوں نے ممبر صوبائی اسمبلی حاجی محمد شفیق آفریدی کے مطالبہ پرلیویز اور خاصہ دار کی بحالی اور پراجکیٹ ملازمین کی مستقلی پر کام تیز کرنے کے احکامات جاری کئے۔ وزیر اعلٰی نے ضلع خیبر اور دیگر قبائلی ضلعوں میں گوڈ گورننس کیلئے تمام سرکاری افسران کی 2سال پورے کرنے اور شکایات پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کا تبادلہ کرنے کی بھی یقین دہانی کرادی۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button