قبائلی اضلاع

کراچی سے لنڈی کوتل کے معروف ٹرانسپورٹر کا بیٹا اغوا، اغوا کار پولیس وردی میں تھے

قبائلی ضلع خیبر، لنڈی کوتل کے معروف ٹرانسپورٹر حاجی علیم خان کے جواں سالہ بیٹے کو کراچی سے اغوا کر لیا گیا ہے۔ خاندان والوں کو کہنا ہے کہ ابراہیم خان کو مبینہ طور پر تاوان کے لئے اغوا کیا گیا ہے اور انہوں نے ابھی تک پولیس میں رپورٹ درج نہیں کی ہے۔

مقامی زرایع کے مطابق علیم خان کا بیٹا ابراہیم افریدی عرصہ دراز سے کراچی میں ٹرانسپورٹ کے کاروبار سے وابستہ ہے اور انہیں پچھلے کچھ عرصے سے بھتے اور دھمکی آمیز کالز موصول ہو رہی تھی جس کی انہوں نے پولیس کو رپورٹ بھی کی تھی۔

گزشتہ روز دن دیہاڑے بوقت دوپہر چند نامعلوم افراد، جو کہ پولیس کی وردی میں ملبوس تھے، انہیں اسلحے کی نوک پر اغوا کر لیا۔

ابراھیم افریدی کے بھائی صدام حسین  نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ابراہیم افریدی کو تاوان کی غرض سے اغوا کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ابھی تک پولیس میں اس حوالے سے کسی قسم کی رپورٹ درج نہیں کرائی گئی ہے۔

صدام حسین کا کہنا ہے کہ ان کے بھائی کو گزشتہ کچھ دنوں سے دھمکی آمیز اور بھتے کی کالیں آرہی تھیں۔

ابراہیم افریدی کے والد نے اعلی حکام،  آئی جی سندھ ،وزیر اعلی سندھ اور گورنر سندھ سےاپیل کی ہے کہ ان کے  بیٹے کو جلد اذجلد بازیاب کرایا جائے.

انہوں نے وفاقی وزیر نورالحق قادری، سینیٹر الحاج تاج محمد افریدی، الحاج شاہ جی گل افریدی، ایم پی اے الحاج شفیق شیر افریدی اور بلاول افریدی سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ ان کے بیٹے کو جلد ازجلد بازیاب کرانے میں اپنا کردار ادا کرے.

انہوں نے مزید بتایا کہ بہت جلد اغوا کاروں کے خلاف قانونی کارروائی  کرینگے،اور  FIR درج کرائنگے

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button