قبائلی اضلاع

لنڈی کوتل میں پہلے تعینات سول جج نے اپنا چارج سنبھال لیا

ضلع خیبر لنڈیکوتل کی تاریخ میں پہلی مرتبہ عدالتی نظام قائم کرنے کے بعد پہلے تعینات سول جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ انعام اللہ خان نے آج باقاعدہ طور پر اپنا چارج سنبھال لیا۔

قبائلی اضلاع کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کے بعد عدالتی نظام قائم ہونے کے بعد آج لنڈی کوتل تحصیل کمپاؤنڈ سول جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ انعام اللہ خان نے اپنے دفتر میں چارج سنبھال لیا.

اس موقع پر سول جج انعام اللہ خان نے کہا کہ آج سے لنڈی کوتل میں عدالتی کارروائی شروع کر دی گئی ہےجس کے لئے وکلاء بھی لنڈی کوتل پہنچ گئے ہیں اور عوام کے مسائل بہتر طریقے سے حل کرینگے تاکہ عوام کے مشکلات میں کمی آجائے۔ علاقے کے عوام نے لنڈی کو تل تحصیل کمپاؤنڈ میں میں عدالتی نظام اور دفتر کے قیام کا خیرمقدم کیاہے۔

یاد رہے پچھلی حکومت میں سابقہ فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کردیا گیا ہے جس کے بعد ان علاقوں سے ایف سی آر کا قانون ختم پوگیا ہے اور اب وہاں ملک کے دیگرحصوں کی طرح قانون نافذ ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button