مردان میں نومولود بچے کو اغوا کرنے والے تین افراد گرفتار

مردان پولیس نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال سے نومولود بچے کو اغوا کرنے والے میاں بیوی سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال مردان سے نومولود بچے کو اغوا کرنے والی دوخواتین سمیت تین ملزمان کو پولیس نے گرفتارکرلیا۔ مقبول آباد گمبت کے رہائشی بہار علی کے ہاں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال میں بچے کی ولادت ہوئی کہ اس دوران دو خواتین اور ایک مرد وارڈ میں داخل ہوئے اور ایک خاتون بچے کو برقعہ میں چھپا کرلے جارہی تھی۔

بچے کے والد کو خبر ہوتے ہی اس نے پولیس کو اطلاع دی جس پرتھانہ سٹی پولیس نے ایس ایچ او مقدم خان کی قیادت میں فوری کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان سمیع اللہ، اسکی اہلیہ روشن زری اورفریدہ زوجہ درویش ساکنان انورخان کلے شنکر کو گرفتارکرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ گرفتارملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button