قبائلی اضلاع

”پل کی تعمیر کا 70 سالہ مطالبہ منظور ہوا تو اب تاخیر کا شکار ہے”

شمالی وزیرستان کے مختلف قابئل نے اپنے دیرینہ مطالبے کو لے کر میرانشاہ پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا اور بنوں میرانشاہ مین روڈ کو ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند کر دیا، مظاہرئن 4 سال قبل منظور شدہ بانڈا پل پر کام شروع کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

نماائندہ ٹی این این کے مطابق احتجاجی مظاہرے میں انعرکلہ، بونڈا، خوزیائی، پالنگزائی، خیر کلہ اور خٹی گاؤں سمیت دریائے ٹوچی کے اس پار واقع مختلف دیہاتوں کے مکین شامل تھے۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے صفی اللہ، ملک عثمان بابر و دیگر نے کہا کہ دریائے ٹوچی پار کرنے میں طلباء، خواتین، بزرگ افراد اور مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، ”70 سال سے یہی ایک مطالبہ رہا، آج جب پل منظور ہوا تو مسلسل تاخیر کا شکار ہے۔”

انہوں نے خبردار کیا کہ بانڈا پل پر تعمیراتی کام شروع نہ کیا گیا تو پولیو مہم سمیت دیگر مہمات کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔

بعدازاں مظاہرین اور انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے پر 18 فروری تک احتجاج کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا گیا اور واضح کیا گیا کہ اگر پل پر عملی کام شروع نہ ہوا تو ناختم ہونے والا دھرنا اور اختجاج شروع کیا جائے گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button