فیچرز اور انٹرویوقومی

”اربن کوہیشن حب راولپنڈی”، پاکستانیوں/افغانیوں کیلئے قائم کردہ مرکز کا افتتاح

پاکستان اور جرمنی کے تعاون سے پاکستان کے شہری عوام (خصوصاً جڑواں شہروں کی آبادی) اور افغان مہاجرین میں ہم آہنگی بڑھانے کیلئے راولپنڈی میں ”اربن کوہیشن حب” کے نام سے قائم کردہ مرکز کا افتتاح کر دیا گیا۔

اس سلسلے میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں جرمنی کے سفیر برنارڈ شلاجیک اور وفاقی وزیر برائے سیفران صاحبزادہ محمد محبوب سلطان کے علاوہ دیگر حکام نے شرکت کی۔

جرمنی کے  مالی اور وزارت سیفران کے ماتحت افغان کمشنریٹ کے تعاون سے قائم کئے گئے اس مرکز میں پاکستانی شہری اور شہروں میں مقیم افغان مہاجرین آپس میں میل ملاپ رکھیں گے اور اس طرح ان کے درمیان ایک سماجی آہنگی پیدا ہو گی۔

''اربن کوہیشن حب راولپنڈی''، پاکستانیوں/افغانیوں کیلئے قائم کردہ مرکز کا افتتاح

علاوہ ازیں مرکز میں دونوں کمیونٹیز کے لئے صحت، تعلیم، ہنر، قانونی مشاورت/سپورٹ اور طبع تفریح کی خدمات مہیا کی جائیں گی، مرکز میں سب کا خیرمقدم کیا جائے گا تاہم معذور، چائلڈ لیبر، بڑے بوڑھوں، یوتھ اور خواتین کی سپورٹ پر زیادہ توجہ دی جائے گی۔

افتتاحی تقریب سے اپنے خطاب میں وزیر سیفران کا کہنا تھا کہ گذشتہ چالیس برسوں سے پاکستان نے افغان پناہ گزینوں کی مثالی مہمان نوازی کی ہے، ” یہ مرکز جرمنی کے تعاون  کی شاندار مثال ہے۔”

اس موقع پر اپنے خطاب میں جرمن سفیر نے کہا کہ یہ مرکز پاک جرمن دوستی کی ایک مثال ہے، اس کے قیام کے ساتھ جن کی (پاک جرمن تعلقات کی) 70ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے، ”مرکز سے دونوں آبادیوں کے پرامن بقائے باہمی کو فروغ ملے گا۔”

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button