قبائلی اضلاع

ضلع خیبر میں پہلی بار آن لائن ڈومیسائل کے اجراء کا آغاز

ڈپٹی کمشنر ضلع خیبر کے دفتر سے پہلی بار آن لائن ڈومیسائل کے اجراء کا آغاز کر دیا گیا، بیرون ملک مقیم ضلع خیبر کے لوگ آن لائن ڈومیسائل حاصل کر سکتے ہیں۔

اس حوالے سے ڈی سی خیبر محمود اسلم نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ اس سلسلے میں ایک ویب سائٹ لانچ کر دی گئی ہے، ضلع خیبر کے عوام اب کہیں سے بھی ڈومیسائل کے لئے اپلائی کر سکتے ہیں، ڈی سی خیبر آفس، متعلقہ ملک اور دیگر زرائع سے تصدیق کے بعد ڈومیسائل کو ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیا جائے گا جہاں سے سائل ڈومیسائل ڈاون لوڈ کر کے پرنٹ آوٹ نکال سکے گا۔

انہوں نے بتایا کہ آن لائن ڈومیسائل کے لئے پانچ سو لوگوں نے اپلائی کیا ہے، 280 لوگوں کو ڈومیسائل مل چکے ہیں جن میں سے 12 بیرون ملک جرمنی، یو کے اور امریکہ میں رہائش پذیر ہیں۔

ڈی سی خیبر محمود اسلم کے مطابق عوام کی سہولت اور وقت بچانے کیلئے آن لائن ڈومیسائل کا اجراء شروع کر دیا گیا ہے جبکہ عوام کو مزید سہولیات فراہم کرنے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button