قبائلی اضلاع

پاراچنار کے شہریوں کا بھی 3 جی، 4 جی سروس کی بحالی کا مطالبہ

پاراچنار کے شہریوں نے وزیر اعظم کی جانب سے وزیرستان میں تھری اور فور جی سروس شروع کرنے کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ پاراچنار سمیت دیگر ضم اضلاع میں بھی تھری جی فور جی کھولی جائے۔

پاراچنار کے شہریوں نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے گزشتہ روز وزیرستان کے دورے کے موقع پر تھری جی فور جی سروس کھولنے کے اعلان کو خوش آئند اقدام قرار دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ فورسز کی قربانیوں کے باعث اب تمام ضم اضلاع میں دیر پا امن قائم ہے لہٰذا تمام ضم شدہ اضلاع میں تھری جی فور جی کھولی جائے تاکہ طلبہ اور دوسرے شہری اس سہولت سے استفادہ کر سکیں۔

پی ٹی آئی پاراچنار کے رہنماؤں پیر سید نسیم شاہ اور ڈاکٹر سید اخلاق حسین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت خصوصاً وزیر اعظم عمران خان ضم اضلاع کی ترقی کیلئے سنجیدہ ہے اور وزیرستان سمیت مختلف ضم شدہ اضلاع میں امن قائم ہو چکا ہے اور اس حوالے سے یہاں کے تمام پارلیمنٹیرینز بھی یک آواز ہیں اور عدالت نے بھی تھری جی فور جی سروس کھولنے کا فیصلہ کیا ہے لہٰذا عنقریب تمام ضم شدہ اضلاع میں جلد تھری جی فور جی سروس بحال کی جائے گی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ روز وزیرستان میں 3 جی اور 4 جی سروس کھولنے کا اعلان کیا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button