قبائلی اضلاع

وزیرستان میں آج سے 3 جی اور 4 جی کھولنے کا اعلان

وزیراعظم عمران خان نے آج سے وزیرستان میں 3 جی اور 4 جی سروس کھولنے کا اعلان کردیا۔ وزیراعظم عمران خان نے جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا اور کامیاب جوان پروگرام کے تحت قبائلی اضلاع میں  1.2 ارب روپے تقسیم کیے۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں نوجوانوں کو قرضوں کی فراہمی سے ترقی کی راہ ہموار ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ جو علاقے اور جو لوگ پیچھے رہ گئے ہیں ان کو اوپر لے کر آئیں گے ان میں سکول اور کالج کھولیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سب سے بڑی طاقت ہمارا نوجوان ہے۔ تعلیم اور روزگار ہمارے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے۔

کامیاب جوان پروگرام شروعات ہے، یہاں نوجوانوں کے اندر سب سے زیادہ بے روزگاری ہے۔ ہماری پوری کوشش ہوگی کہ وزیرستان کی ہر طرح سےمدد کی جائے۔ عمران خان نے کہا کہ آئندہ سال وزیرستان کے نوجوانوں کو اور زیادہ قرضے دیئے جائیں گے۔ یہاں کے لوگ ہمیشہ پاکستان کے لیے کھڑے ہوئے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم غریب طبقے کو اوپر لانے کیلئے پوری کوشش کریں گے۔ یہاں سے ٹانک جانا لوگوں کے لیے بہت مشکل ہے۔ وزیرستان میں 70فیصد لوگ وہ ہیں جو غربت کی لکیر سے نیچے ہیں، احساس پروگرام کے تحت غریب لوگوں کو پیسے دیئے جائیں گے۔

غریب عورتوں کو گھر چلانے کیلئے مویشی دیئے جائیں گے، ہماری پوری کوشش ہوگی کہ اس علاقے کو اوپر اٹھایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اس وقت گھی اور آئل باہر سے منگوانا پڑتا ہے۔ دنیا میں وزیرستان زیتون کی کاشت کیلئے بہترین علاقہ ہے۔ جوبھی علاقے پیچھے رہ گئے ہیں وہاں پر سکالر شپس دی جائیں گی۔ یہاں کے ہر خاندان کو ہیلتھ کارڈ دیا جائے گا، جس کے ذریعے 7لاکھ روپے تک کا علاج کرایا جاسکتا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button