خیبر پختونخواقبائلی اضلاع
شمالی وزیرستان میں برف باری کا آغاز، پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی
چھوٹا لندن کے نام سے جاننے والے شمالی وزیرستان کے علاقے سب ڈویژن رزمک میں آج سے برف باری کا لہر دوبارہ شروع ہو گیا ہے، جس سے رزمک کی خوبصورتی میں مذید اضافہ ہونے لگا ہے۔
برف باری کے شروع ہوتے ہی شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سیروتفریح کے لئے سیاحوں کی آمد شروع ہو گئ ہیں.
دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے زیادہ تر علاقوں میں آج بارش او بہاڑو پر برف باری کا امکان ہیں۔ آئیندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پشاور، مردان ، چارسدہ ، صوابی ، ملاکنڈ ڈویژن ، ہزارہ ڈویژن ، اپر دیر ، چترال ، پاڑہ چنار ، ضلع خیبر او ضلع کرم میں بارش او پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہیں۔