قومی

شیخ رشید کو وزیر داخلہ کا قلمدان سونپ دیا گیا

وزیراعظم عمران خان نے دو اہم وفاقی وزرا کے قلمدان تبدیل کردیے۔ ذرائع کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید سے وزارت ریلوے کا قلمدان واپس لے کر انہیں وفاقی وزیر داخلہ کا قلمدان سونپا گیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا قلمدان تبدیل کرکے انہیں اب وزیر انسداد و منشیات بنایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ اعظم سواتی کو شیخ رشید کی جگہ وزیر ریلوے کا قلمدان دیا گیا ہے جب کہ مشیر خزانہ سے وفاقی وزیر  بننے والے حفیظ شیخ کو ایک بار پھر وزارت خزانہ کا قلمدان سونپا گیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button