قبائلی اضلاع

شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چار ملک جاں بحق

 

شمالی وزیرستان کے سب ڈویژن میرعلی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ پیر کے روز 12 بجے اس وقت پیش آیا جب چار ملکان سب ڈویژن میرعلی کے تحصیل روڈ پر ایک موٹر کار گاڑی میں ساتھ جا رہے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں علی خیل خیسور علاقے سے تعلق رکھنے والے چار افراد جانبحق ہوگئے جو چاروں ملک ہیں۔ جاں بحق افراد میں میرسادے خان ولد زار خان، ملک رضا خان ولد نعمت خان، ملک عابد ولد لاگر خان، ملک عمر خان ولد لالے خان شامل ہیں۔

جانبحق افراد کی لاشیں ٹی ایچ کیو ہسپتال سب ڈویژن میرعلی منتقل کردئیے گئے۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے لیکن بدقسمتی سے ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تاہم سرچ آپریشن شروع کر دی گئی ہے ملزمان کو جلد گرفتار لیں گے۔

یاد رہے کہ شمالی وزیرستان سب ڈویژن میرعلی کے بائی پاس روڈ پر کچھ دن پہلے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چار افراد قتل ہوئے تھے ایک ہی ہفتے یہ دوسرا افسوسناک واقعہ ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button