قبائلی اضلاع

خیبر، انسداد پولیو مہم کیلئے سیکیورٹی کے انتظامات مکمل

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خیبر ڈاکٹر محمد اقبال نے تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر ضلع خیبر کی داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کے عمل کو مزید سخت کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ آنے والے پولیو کمپین کے لئے بھی سکیورٹی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جس میں گشت پارٹی اور پولیو ورکرز کے ساتھ تقریباً 12 سو سے زیادہ نفری ہو گی، پولیو کے خاتمے کے لئے علماء اور والدین سیاسی جماعتوں کے قائدین سیکورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کریں۔

ڈی پی او خیبر کے مطابق کرونا وائرس کے خاتمے کے لئے بھی خیبر کے عوام کو چاہیے کہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور بازاروں اور مارکیٹوں میں حکومت کے طرف سے بتائی گئی ایس او پیز پر عمل یقینی بنائے۔

عوام کے نام پیغام میں انہوں نے کہا کہ اپنے اردگرد مشکوک افراد یا مشکوک سرگرمیاں اور مشکوک اشیاء نظر آنے پر فوری طور پر ہمارے رابط نمبر پر فون یا میسج کریں، "آپ کے تعاون کے بغیر امن کا قیام ممکن نہیں ہے لہذا اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیں اور خیبر پولیس کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھیں۔”

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button