قبائلی اضلاع

مہمند و خیبر کے معطل خاصہ داروں کا پولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلان

باڑہ تحصیل کے معطل خاصہ دار اور لیویز فورسز کے اہلکاروں نے کہا ہے کہ ضلع خیبر اور ضلع مہمند کے معطل خاصہ دار اور لیویز اہلکار اپنی بحالی تک اپنے بچوں کو پولیوں قطرے دینے سے انکار کا اعلان کرتے ہیں۔

باڑہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ارباب خان آفریدی نے کہا کہ صوبائی حکومت ہمارے معاش کے ذریعے کو قتل کر کے ہمارے بچوں کو فاقہ کشی پر مجبور کر رہی ہے اور ہمیں خوار و ذلیل کر کے تباہی کی طرف لے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر ہم 250 خاصہ دار ولیوز فورسز کو ابھی تک بحال نہیں کیا گیا جبکہ ہمارے ساتھ  دیگر 750 معطل اہلکاروں کو  حکومت نے بحال کیا ہے جبکہ دیگر معطل اہلکاروں کو تعصب کی بنا پر بحال کرنے میں بہانے بنا رہے ہیں۔

ارباب آفریدی نے مزید کہا کہ 11 سالوں سے ہمارے ساتھ بحالی کے زبانی وعدے ہوتے رہے ہیں لیکن عملی طور پر ابھی تک کچھ نہیں ہوا جس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ صوبائی حکومت کھوکھلا  ڈھانچہ ہے، معاشی قتل سے اقوام تباہ ہوتی ہیں اور موجودہ حکومت بھی معطل خاصہ دار اور لیویز فورسز کے اہلکاروں کے ساتھ یہ سب کچھ کر رہی ہے۔

ارباب خان آفریدی نے باڑہ تحصیل کے منتخب اراکین اسمبلی کے فورسز کے اہلکاروں کی بحالی میں کردار پر کہا کہ دونوں کا رویہ اور کارکردگی ہمارے ساتھ نہ ہونے کے برابر ہے اور دونوں صرف اپنی حکومت کی طرح زبانی بیانات دے کر بے بس نظر آتے ہیں۔

انہوں نے پرزور مطالبہ کیا کہ ہمیں ہنگامی بنیادوں پر بحال کیا جائے کیونکہ بحالی کے تمام مراحل میں پیچیدگیاں پہلے سے ختم ہوئی ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button