قبائلی اضلاع

باڑہ، نجی سکول مالکان نے تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ مسترد کر دیا

ضلع خیبر، باڑہ پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن نے تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ مسترد کر دیا۔

باڑہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن باڑہ کے صدر گل ولی آفریدی کا کہنا تھا کہ والدین کی باہمی مشاورت سے تعلیمی ادارے کھلے رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے، وفاقی وزیر تعلیم کا فیصلہ یکسر مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم پہلے سے جاری شدہ ایس او پیز کو مکمل فالو کرتے ہیں تاہم موصوف کا فیصلہ حیران کن ہے۔

کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کے بارے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ والدین کی مشاورت اور کہنے پر ہی سکول کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور سکول انتظامیہ ایس او پیز پر عمل پیرا ہو کر سکول کھلے رکھے گی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ایس اے باڑہ میں تقریباً 70 تک پرائیویٹ سکولز میں 35000 ہزار تک طلباء زیر تعلیم ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button