قومی

کورونا دوسری لہر: ملک بھرمیں اجتماعات پر مکمل پابندی عائد

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک بھرمیں اجتماعات پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔

این سی او سی نے ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پیش نظر کہا ہے کہ ملک بھر میں سکول بند ہوں گے۔ این سی او سی نے واضح کیا ہے کہ پورے ملک میں ریسٹورنٹس کے اندر کھانا کھانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ مساجد میں ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے علمائے کرام سے بھی رابطے کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان میں کورونا وائرس کے 3ہزار 9نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور مزید 59 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3لاکھ 82 ہزار 892 ہوگئی ہے اموات کی مجموعی تعداد 7 ہزار803 ہے۔

ملک میں کورونا کے3 لاکھ32ہزار974 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور 42ہزار 115 زیر علاج ہیں۔ اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد27 ہزار979، خیبرپختونخوا45 ہزار314، سندھ ایک لاکھ 66 ہزار33، پنجاب ایک لاکھ 15 ہزار786، بلوچستان 16 ہزار891، آزاد کشمیرمیں6ہزار316 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 573 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب  میں ہوئی ہیں جہاں 2 ہزار904افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 2 ہزار858، خیبر پختونخوا ایک ہزار339، اسلام آباد291، گلگت بلتستان99، بلوچستان میں 164 اور آزاد کشمیر میں151 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہرشروع ہو چکی ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ این سی او سی کے مطابق ملک کے 15 شہروں میں کورونا وبا تیزی سے پھیل رہی ہے۔ پاکستان میں اسی فیصد کورونا کیسز گیارہ بڑے شہروں سے رپورٹ ہوئے۔

صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ  بازاروں، شاپنگ مالز، پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس میں ایس او پیز اور ماسک کو لازم قرار دیں۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button