قبائلی اضلاع

”اقلیتی برادری اور میڈیا کو لڑانے کی سازش کامیاب نہیں ہو گی”

”کرسچن کمیونٹی صحافیوں کے ساتھ کھڑی ہے, ایم پی اے ویلسن وزیر نے مقامی میڈیا کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کر کے غلط کام کیا ہے, اقلیتی برادری اور میڈیا کو لڑانے کی سازش کامیاب نہیں ہو گی۔”

ان خیالات کا اظہار چئیرمین کرسچن کمیونٹی ارشد مسیح نے کیا، درجنوں ساتھیوں کے ہمراہ لنڈی کوتل پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کرسچن کمیونٹی کے چئیرمین ارشد مسیح نے کہا کہ لنڈی کوتل میں 1914 سے رہائش پذیر ہیں، بحثیت چئیرمین کرسچن کمیونٹی پریس کلب کے تمام صحافیوں سے معذرت چاہتے ہوئے کہتا ہوں کہ جن صحافیوں کے خلاف اقلیتی ایم پی اے ویلسن وزیر نے سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ استعمال کئے ہیں وہ قابل مذمت ہیں اور کرسچن کمیونٹی کا ایک فرد کی زبان درازی اور غلط الفاظ کے استعمال سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ لنڈی کوتل کے تمام لوگوں نے اقلیتی برادری کا ہمیشہ لحاظ رکھا ہے اور ان کی وجہ سے ہم امن و سکون کی زندگی عزت کے ساتھ گزار رہے ہیں، یہاں کی اکثریت نے اقلیت کو عزت اور احترام کا مقام دیا ہے اس لئے ان لوگوں کے شکر گزار ہیں۔

ارشد مسیح نے کہا کہ لنڈی کوتل کے میڈیا نمائندگان نے ہمیشہ کرسچن کمیونٹی کے حقوق اور مسائل اجاگر کئے ہیں۔

پریس کلب میں موجود ملک مختیار عالم و دیگر افراد نے شکوہ کیا کہ ان کے ایم پی اے ویلسن وزیر نے ان کی آبادیاں مسمار کرنے اور ان کے خاندان بے گھر ہونے پر مذمت تک نہیں کی ہے۔

ایم پی اے ویلسن وزیر کے نامناسب الفاظ سے لاتعلقی اور لنڈی کوتل پریس کلب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا عزم ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ان کے اقلیتی ایم پی اے ویلسن وزیر مسلسل لنڈی کوتل پریس کلب کے ممبران کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں جس سے ان کی مشکلات اضافہ ہو سکتا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button