قبائلی اضلاع

عرفان محسود نے انڈیا کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا

جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے عرفان محسود نے انڈیا کے کپل کمار کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔

انڈیا کے کپل کمار نے 100 پاونڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں 44 سکواٹس(squats) کئے تھے۔ عرفان محسود نے 100 پاونڈ وزن کے ساتھ 51 سکواٹس کر کے ریکارڈ توڑ دیا۔

اس سلسلے میں عرفان محسود کو گینیز ورلڈ ریکارڈ سے ای میل موصول ہوگیا ہے۔

اس طرح عرفان محسود کے ٹوٹل 35 گینیز ورلڈ ریکارڈ ہوگئے، عرفان محسود نے ابھی تک انڈیا کے 11 ورلڈ ریکارڈ توڑے ہیں۔

اس سے پہلے عرفان محسود امریکہ، برطانیہ، اٹلی، فلیپائن،عراق، انڈیا کے کئی ریکارڈ توڑ چکا ہے۔

عرفان محسود کا رواں ہفتہ یہ دوسرا عالمی ریکارڈ ہے، رواں ہفتے ہی عرفان محسود نے 34 واں ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔
عرفان محسود نے عراق کے جرجیس رشید 44 پش اپس کا ریکارڈ 49 پش اپس کر کے توڑ دیا تھا، ہاتھوں کی انگیلوں پے 60 پاونڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں 44 پش اپس کا ریکارڈ تھا جو عرفان محسود نے 49 پش اپس کر کے توڑ دیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button