قبائلی اضلاع
”لنڈیکوتل کیلئے آٹے کا سرکاری کوٹہ بڑھایا جائے”
لنڈیکوتل کے عوام نے آٹے کے سرکاری کوٹہ میں اضافہ کا مطالبہ کر دیا۔
ضلع خیبر کی تحصیل لنڈیکوتل میں واحد یوٹیلیٹی سٹور کے مالک بہرام گل کے مطابق انہیں مہینے میں بیس کلو کے قریباً سو تھیلے فراہم کئے جاتے ہیں۔
سٹور میں موجود ایک گاہک کے مطابق لنڈیکوتل کے یوٹیلیٹی سٹور کو کم آٹا فراہم کیا جاتا ہے، یوٹیلیٹی سٹور کے مالک کے مطابق یہاں دالیں، گھی و دیگر سامان سرکاری قیمت پر فروخت کیا جاتا ہے۔
یوٹیلیٹی سٹور کے علاوہ لنڈیکوتل کے لئے سرکاری آٹا کوٹہ بھی دوبارہ بحال ہوا ہے اور آٹا سپلائرز کے مطابق لنڈیکوتل کا کل سرکاری آٹا کوٹہ 596 (20 گلو تھیلا) تھیلے مقرر ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ لنڈیکوتل ہیڈکوارٹر ہے اور یہاں کی آبادی بھی زیادہ ہے اس لئے لنڈیکوتل کے لئے سرکاری کوٹہ میں اضافہ کیا جائے۔