خیبر پختونخوا

”چچا نے پانچ سو روپے دیئے اور کہا کہ منہ بند رکھو”

نوشہرہ، خون سفید ہو گیا، سوتیلے چچا نے نو سالہ معصوم بھتیجے کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔

معصوم نو سالہ محمد عاصم نے والد سے کہا کہ چچا گزشتہ کئی عرصہ سے میرے ساتھ جنسی درندگی کر رہا ہے اور مجھ کو پانچ سو روپے دیئے ہیں تاکہ کسی کو نہ بتاؤں اور زبان بند رکھوں۔

پولیس تھانہ آکوڑہ خٹک نے بچے کے والد کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا۔

ایس ایچ او تھانہ آکوڑہ خٹک انسپکٹر عنایت امجد کے مطابق متاثرہ بچے کو میڈیکل کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال نوشہرہ منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے سفاک ملزم چچا محمد جان کو گرفتار کر لیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نوشہرہ نے سفاک جنسی درندے کو دو روزہ جسمانی ریمارنڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

متاثرہ بچے محمد عاصم اور ملزم چچا کے ڈی این اے اور خون اور جسم کے نمونے حاصل کر کے لیبارٹری بھیج دیئے گئے ہیں۔

ملزم نے گھناؤنے جرم کا پولیس کے سامنے اعتراف بھی کر لیا۔

متاثرہ بچے کے والد کے مطابق وہ مزدوری کرتا ہے، ان کے والد نے دو شادیاں کیں، ملزم دوسری والدہ سے ہے، ایک ہی گھر میں رہائش پذیر ہیں، سفاک ملزم کو سخت سے سخت سزا دے کر میرے ساتھ انصاف کیا جائے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button