قبائلی اضلاع

شمالی وزیرستان میں دھماکہ، ایک سیکیورٹی اہلکار شہید

شمالی وزیرستان میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں ایک اہلکار شہید ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق دھماکہ تحصیل دتہ خیل کے علاقے لانڈ محمد خیل میں سڑک کنارے پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک سپاہی ساجد شہید ہو گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ اہلکار عام روٹین میں روزانہ سڑک کنارے صبح سے شام تک ڈیوٹی پر ہوتا تھا جہاں پہلے سے نصب شدہ ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:

کرم،دو ماہ میں تیسرا ایف سی اہلکار قتل

ضلع خیبر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک اور پولیس اہلکار قتل

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 6 ستمبر کو شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد کے حملے میں ایک آفیسر شہید جبکہ سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں ایک اہم اور مطلوب دہشت گرد ہلاک ہو گیا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button