قبائلی اضلاع

ضلع خیبر، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک اور پولیس اہلکار قتل

ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے لیوی فورس کے اہلکار کو قتل کردیا، ملزم واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

پولیس کے مطابق باڑہ کے نواح میں سپاہ کے علاقے میں قبیلہ ملک دین خیل کے رہائشی لیوی اہلکار سعید خان اپنے گھر سے قریبی دکان سے دودھ لینے کی غرض سے آیا تھا اس دوران مسلح شخص نے پستول نکال کر اس پر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر دم توڑ گیا۔

ذرائع کے مطابق واقعے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی اور نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی، واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ بتایا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی باڑہ کے علاقے بر قمبر خیل میں نامعلوم افراد نے دو پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا تھا بعد ازاں جن میں سے ایک اہلکار پشاور کے ہسپتال میں دم توڑ گیا تھا، جبکہ گذشتہ روز ہی نوشہرہ میں پرانی دشمنی پر لیڈی کانسٹیبل کو موت کے گھاٹ جبکہ اس کی بہن کو شدید زخمی کر دیا گیا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button