قبائلی اضلاع

خیبر، عید کے دوسرے روز سے لاپتہ ذہنی مریض کی نعش برآمد

ضلد خیبر کی تحصیل باڑہ علاقہ سپاہ سے عید کے دوسرے روز لاپتہ ہونے والے ذہنی مریض کی نعش برآمد ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق باڑہ قبیلہ سپاہ کے علاقہ جھانسی کے رہائشی جنت خان نامی شخص جس کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ ذہنی مریض تھا اور عید کے دوسرے دن اچانک لاپتہ ہو گیا تھا تاہم خاندان والوں نے تلاش جاری رکھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز جب ویرانے کنویں میں شیشے کے ذریعے تلاش کی گئی تو کنویں میں لاش نظر آئی جس پر نعش کو نکالنے کیلئے ریسکیو 1122 کو اطلاع دی گئی جن کی مدد سے لاش کنویں سے نکال لی گئی۔

واقعہ میں اندراج مقدمہ یا پولیس کی جانب سے کسی قسم کی کارروائی کو اطلاعات تاحال موصول نہیں ہو سکی ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button