خیبر پختونخوا

بی آر ٹی بس حادثے کا شکار، 3 افراد زخمی، کامران بنگش کی تردید

افتتاح کے ایک ہفتے بعد ہی پشاور میں بی آر ٹی بس کو حادثہ پیش آ گیا جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے، حادثے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بس بے قابو ہو کر برج کی دیوار سے ٹکرا گئی جس کی وجہ سے روٹ بند ہو گیا، اطلاعات کے مطابق حادثہ نشترآباد کے قریب پیش آیا ہے جس میں 3 افراد زخمی ہوئے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و بلدیات کامران بنگش نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر ایک بیان میں کہا ہے کہ بی آر ٹی کوریڈور پر گلبہار سٹیشن کے قریب ایک بس میں تکنیکی مسئلہ پیش آیا جو آدھے گھنٹے میں ہی دوسری گاڑی کے زریعہ کوریڈور سے ورکشاپ منتقل کی گئی دیگرقیاس آرائیاں بے بنیاد ہے۔

https://twitter.com/kamrankbangash/status/1296884738750402561

یہ بھی پڑھیں:

”بی آر ٹی بس چلے گی مگر نسوار نہیں”

"سڑک خود تعمیر کر کے افتتاح کیلئے وزیراعظم کو بلائیں گے”

زخمیوں کو  طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال متنقل کر دیا گیا جب کہ بس میں سوار مسافروں نے احتجاج کرتے ہوئے انتظامیہ سے کرایہ واپس کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

اس سے قبل ایک اور بس کوریڈور پر خراب ہو گئی تھی جس کی وجہ سے کوریڈور پر بسوں کی قطاریں لگ گئیں اور بی آر ٹی بس سروس آدھے گھنٹے کے لیے رک گئی تھی۔

بس سروس رکنے پر مسافر بسوں سے اتر کر پیدل دوسرے اسٹیشن روانہ ہو گئے، دونوں روٹ بند ہونے سے مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 13 اگست کو پشاور بی آر ٹی منصوبے کا افتتاح کیا تھا لیکن افتتاح کے ایک دن بعد ہی شدید بدنظمی دیکھنے میں آئی، عوام بی آر ٹی روٹ پر چڑھ دوڑے اور سیکیورٹی اہلکاروں کی پٹائی لگا دی جب کہ واقعے کی فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد ملوث افراد کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button