طورخم سرحد کل اور جمعرات کو کھلی رہے گی
حکومت نے عیدالاضحٰی کے موق پر پاک افغان سرحد طورخم بارڈر کو کل بروز بدھ اور جمعرات 2 دن کے لئے مسافروں کی پیدل آمدورفت کے لئے کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا ے۔
ذرائع کے مطابق طورخم بارڈر افغانستان جانے والے مسافروں اور افغانستان سے آنے والے پاکستانی مسافروں کے لئے دو دن (کل بروز بدھ اور جمعرات کو) پیدل آمدورفت لئے کھلا رہے گا، سیکورٹی فورسز حکام نے تصدیق کر دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ اقدام پاکستان سے افغانستان جانے والے مسافروں اور افغانستان سے آنے والے پاکستانی مسافروں کے عیدالاضحیٰ اپنے عزیز و اقارب کے ساتھ منانے کے لئے کیا گیا ہے تاکہ دونوں اطراف سے آنے اور جانے والے مسافر عید کی خوشیاں بہتر طریقے سے منا سکیں۔
یاد رہے کہ وفاقی حکومت کے احکامات پر سرحد کو بحال کیا گیا, حکام کے مطابق طورخم سرحد ہفتہ میں پانچ دن ٹرانزٹ اور ایک دن پیدل آمدورفت کیلئے کھلی رہے گی۔
یہ بھی واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر پاک افغان سرحد کو بند کیا گیا تھا۔ 6 اپریل کو افغان حکومت کی درخواست پر پاکستان نے طورخم اور چمن بارڈر افغان مہاجرین کی واپسی کے لئے کھول دیا تھا۔